MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویڈیوز میرے موبائل سے چوری کی گئیں ،حریم شاہ نے غیر اخلاقی لیکڈ ویڈیوز اصل ہونے کا اعتراف کر لیا

1 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر ان کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ ان کی ویڈیوز ہیں جنہیں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے وائرل کیا ہے ۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری ویڈیوز لیک کرنے

والا کوئی تیسرا بندہ ہو ہی نہیں سکتا ان دونوں نے میرے موبائل سے ویڈیوز خود کو شیئر کی ہیں اور پھر انہیں وائرل کر دیا ہے ۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ۔ حریم نے ویڈیو وائرل کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے وہ جلد ہی ایف آئی سے رجوع کریں گی ۔ حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز میرے گھر کی ذاتی ویڈیوز میں سے ہیں جنہیں وائرل کیا گیا ۔ قبل ازیں پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب مداح کے رویئے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حریم شاہ نے پی فار پکا کے نام سے مشہور کامیڈین نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر بات کی ۔حریم شاہ نے فین مومنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں خود کیساتھ پیش آنے والے ایک نامناسب واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں گھومنے کے لیے پھنڈر، چترال اور ہنزہ کے علاقوں کی جانب گئی تھیں، گاڑی سے اترنے پر ان کے ساتھ وہاں موجود کچھ لوگ سلیفیز بنوانے لگ گئے تھے۔اسی دوران ایک بظاہر شریف النفس نظر آنے والا انسان ان کے قریب آیا اور تصویر لینے کے بجائے ان کے گال پر بوسہ دے کر بھاگ گیا۔حریم شاہ نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے بھی یہ حرکت کرنے والے شخص کو کافی برا بھلا کہا تھا۔

- Advertisement -

حریم شاہ نے کہا کہ اللہ نے مجھے پاکستان اور بیرونِ ملک بہت عزت دی ہے۔سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے یا تنقید کرنے والے لوگ بہت منافق ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا کی حد تک کی ہی ہوتے ہیں۔

انہوں نے آج تک اپنے سامنے کسی کو برا بھلا یا تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا، وہ حیران ہیں کہ اگر سب ہی ان سے اتنا پیار کرتے ہیں تو سوشل میڈیا پر ان پر تنقید اور انہیں ٹرول کون کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.