MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہر گذرتے دن کے ساتھ افغانستان میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، فواد چوہدری

0 629

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ افغانستان میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، سرد موسم میں افغانستان کے لوگ بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں، 19 دسمبر کو او آئی سی وزراءخارجہ کانفرنس میں افغانستان کے اندر انسانی المیہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے ،

- Advertisement -

او آئی سی وزراءخارجہ اجلاس بنیادی طور پر غیر سیاسی اجلاس ہوگا جس میں صرف افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بدھ کووفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سعودی سفارت خانہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ افغانستان میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے، سرد موسم میں افغانستان کے لوگ بدترین انسانی بحران سے دوچار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ 19 دسمبر کو او آئی سی وزراءخارجہ کانفرنس میں افغانستان کے اندر انسانی المیہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس سے افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.