MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغانستان میں حالات کشیدہ ہوئے تو اس کے مضمرات دور رس ہونگے،شاہ محمود قریشی

0 534

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برسلز (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کا کوئی اخلاقی، انسانی جواز نہیں،ہمارے آئین اور قانون کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے،اگلے سال پاکستان اور یورپی یونین کےساٹھ سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کریں گے ،اگر افغانستان میں حالات کشیدہ ہوئے تو اس کے مضمرات دور رس ہوں گے۔دورہ بیلجیئم کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہاکہ بیلجیئم کے کسی وزیر خارجہ کے ساتھ دس سال کے وقفے کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی،ہم نے دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سائنسی، تعلیمی اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی، انہوںنے کہاکہ بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے مختلف ممالک کے شہریوں کے محفوظ انخلاءمیں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انہوںنے کہاکہ میں نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی اور انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کی،میری نیٹو ہیڈکوارٹرز میں سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.