MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی کینیا میں ارشد شریف کے قتل کی مذمت

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کینیا میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی مذمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعے میں ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف شعبہ صحافت کا ایک معتبر نام تھے جنہوں نے تحقیقی صحافت کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا انکی وفات سے شعبہ صحافت میں ایک بڑا خلاءپیدا ہوا ہے وزیراعلیٰ نے ارشد شریف کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.