پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروسز متاثر
اسلام آباد(مسائل نیوز) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہو گئیں جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،واٹس ایپ صارفین کو ایک دوسرے رابطہ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ سروسز اینڈرائیڈ اور اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین میں یکساں مقبولیت رکھتا ہے۔
صارفین اس میسیجنگ سروس کو متواتر استعمال کرتے ہیں۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وٹس ایپ سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔ پاکستان، بھارت، ترکی ، سپین سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ صارفین کو پیغام رسانی میں مشکلات درپیش آ رپ
ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے جب کہ انفرادی طور پر صارف کو پیغام بھیجا رہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے تاحال کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا۔۔واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ واٹس ایپ صارفین نے انٹر نیٹ پر خوب بھڑاس نکالی۔ اور ٹویٹر پر صارفین نے شکایتوں کا انبار لگا دیا۔
سروس بند ہونے سے پاکستان میں کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ، پیغامات کی ترسیل میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
واٹس ایپ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں بند رہی جس کی وجہ صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے رابظہ کرنے کے لیے واٹس ایپ پر انحصار کرتے ہیں۔ اس لیے اگر واٹس ایپ کی سروس معطل ہو تو انہیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔کیونکہ انہیں کاروباری معاملات سے لے کر دیگر کئی معاملات میں لوگوں سے رابطہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس کی وجہ سے واٹس ایپ کا ایکٹیو ہونا بہت ضروری ہے
[…] آباد (مسائل نیوز) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہو گئیں جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا […]