MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ورون دھون کا ثانیہ مرزا کی محبت میں مبتلا ہونے کا انکشاف

1 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون نےانکشاف کیا ہے کہ وہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی محبت میں مبتلا تھے۔ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹینس اسٹار کے ساتھ ایک شوٹ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ

- Advertisement -

سنایا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کےمطابق انہوں نے بتایا ہے کہ میں مکل آنند کی ٹیم میڈ پروڈکشن کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے کام کر رہا تھا اور ثانیہ مرزا بھی اس اشتہار کا حصّہ تھیں۔اداکار نے بتایا کہ اس اشتہار کے لیے ہمیں 300 جوتے لینے تھے تو میں لنکنگ روڈ پر گیا اور 300 جوتے کرائے پر لیے اور میں اس وقت ثانیہ مرزا کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ثانیہ مرزا نے مجھ سے ایک سیب مانگا اور مجھے ان کے لیے سیب مل بھی گیا۔ورون دھون نے بتایا کہ میں وہ سیب لے کر آیا اور ان کی والدہ کو دے رہا تھا، جیسے ہی میں نے کہا آنٹی یہ سیب لے لیں تو وہ سمجھیں کہ میرے ساتھ شاید کوئی ذہنی مسئلہ ہے، اس سے پہلے کہ میں آنٹی کی بات کا جواب دیتا ثانیہ مرزا خود وہاں پہنچ گئیں اور کہنے لگیں کہ یہ سیب لانے کو میں نے کہا تھا۔ورون دھون نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جوتے اور سیب لانے کے لیے مجھے 5 ہزار روپے بھی دیے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.