MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت میں خاتون پولیس کیڈٹ کے حجاب پر پابندی

0 590

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں مودی سرکار کے پیروکاروں کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی۔ ریاست کیرالہ کی حکومت نے مسلمان پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی لگادی۔حکومت کے مطابق ریاستی اسکولوں کے طلبا کے لئے شروع کئے گئے

- Advertisement -

اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔حجاب پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبہ نے کیرالہ کے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے سرکاری کالج میں بھی حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تاہم طالبعلموں نے اس زبردستی کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا مذہبی حق ہے اور ان کا حجاب کوئی قانون نہیں اتروا سکتا، اور نہ ہی اسکول میں ایسا کوئی اصول ہے۔انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا تھا کہ ریاست میں اس طرح کی کوئی پابندی نہیں تاہم مسلم لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.