MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان عدالتوں میں پیش، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور

2 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے، ممنوعہ فنڈنگ کیس اور دیگر مقدمات میں ان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچے۔ کارکنان نے موٹرے وے انٹرچینج پر عمران خان کا استقبال کیا اور قافلے کی صورت میں جوڈیشل کمپلیکس جی الیون پہنچے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے جس کے بعد انہیں دوسرے کیس میں بینکنگ کورٹ کی خاتون جج کمرہ عدالت میں طلب کرلیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت گراونڈ فلور جبکہ بینکنگ کورٹ سیکنڈ فلور پر ہے۔ عمران خان بینکنگ کورٹ پہنچے جہاں ان کی بینکنگ کورٹ آمد سے قبل کمرہ عدالت میں شدید شور شرابا ہوا۔

بینکنگ کورٹ کی خاتون جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا اور ان کی ضمانت منظور کرلی۔

عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر ہزاروں کارکنان عدالت کے باہر جمع ہوگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے۔ عدالتوں کے باہر اسلام آباد اور پنڈی سمیت خیبر پختون خوا سے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچی۔

- Advertisement -

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پہلے ہی دو ملزمان کی ضمانت ہوچکی ہے اس لیے قانونی طور پر عمران خان کی عبوری ضمانت بھی ہونی تھی ان کی اس کیس میں گرفتاری اس وقت نہیں بنتی۔

نمائندے کے مطابق ضمانتوں کی درخواستوں میں ججز کے ریمارکس نہیں آتے، عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے جواب میں پراسیکیوٹر نے بھی دلائل دیے، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ عمران خان کی ضمانت منسوخی اور گرفتاری کی خبروں پر کارکنان کی بڑی تعداد یہاں جمع ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب داخل کیا ہے جس میں انہوں ںے کہا تھا کہ ایف آئی اے کو میرے خلاف اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا، مجھ پر ایسا کیس چلایا جارہا ہے جو جرم ہوا ہی نہیں۔

عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد متوقع

ان دونوں عدالتوں میں پیش کے بعد اب عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کر رکھے ہیں اور عدالت نے عمران خان کی بائیو میٹرک کو لازمی قرار دے رکھا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی میں شامل اہلکار گاڑی سے نیچے گر کر زخمی […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.