MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مچھیروں کی سہولت کیلئے کشتیوں کی مرمت کی ورکشاپ قائم کردی، وزیر خزانہ بلوچستان

0 367

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر خزانہ سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی نے غریب مچھیروں کی سہولت کیلئے کشتیوں کی مرمت کی ورکشاپ قائم کردی ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کوآئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو دنےا کی بہترےن ساحلی پٹی سے نوازا ہے جس میں کوسٹل ٹورازم کے ساتھ ساتھ ماہی گےری کے بے پنا ہ مواقع موجو دہیں اس حوالے سے حکومت بلوچستان جامع حکمت عملی کے تحت پوری ساحلی پٹی کی بےن الاقوامی معےار کے عےن مطابق ماسٹر پلاننگ کر ارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پسنی فِش ہار بر کی بحالی کے لےے لےنڈنگ جےٹےز(Landing Jetties) اور بریک وا ٹر کی ڈےزائےننگ کے لےے اےک معروف بےن الاقومی ادارے سے فزےےلٹی رپورٹ تےا ر کی گئی۔ انشا ءاللہ اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ مچھلےوں کی غےر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لےے جہازوں کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 2021-22میں سےا حوں کے تحفظ کے لےے215لائف گارڈ کی پوسٹیں تخلیق کی گئیں جن پر تعےناتےوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ غرےب مچھیروں کی سہولت کے لےے کشتےوں کی مرمت کا ورکشاپ قائم کر دےا گےا۔ ساتھ ساتھ اُوتھل میں ڈائریکٹریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.