MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے ‘شہبازشریف

0 373

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کریں گے۔لاہور میں شہبازشریف کی جانب سے میڈیا مالکان اور مدیران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملکی اقتصادی حالات بہت خراب ہیں،

- Advertisement -

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔شہبازشریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے،

پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے ، اس ایکٹ کیخلاف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلئے ریکوزیشن کی ہدایت کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.