MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‘تصویروں کی بات نہیں دل جُڑے ہونے چاہئیں’، بیٹے کی شادی پر مریم کیساتھ تصاویر کے سوال پر کیپٹن صفدر کا جواب

0 8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے بیٹے کی شادی میں اہلیہ کے ساتھ تصاویر نہ ہونے کے سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ہوئی جس کے چرچے کئی روز تک سوشل میڈیا پر ہوئے۔

تقریب سے سامنے آنے والی زیادہ تر تصاویر مریم نواز کی تھیں جن میں کیپٹن صفدر کی کم تصاویر دیکھی گئیں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ بیٹے کی شادی پر میاں بیوی کی ساتھ ایک بھی تصویر نہیں جس کا کیپٹن صفدر نے اب جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا ‘اگر آپ کا دل کرتا ہے تو میں آج ہی جاکر سی ایم کے ہمراہ کھڑا ہونگا تصویر بھیج دوں گا’۔

ان کا کہنا تھا ‘تصویروں کی بات نہیں ہوتی، دل جُڑے ہونے چاہئیں، ہمارا دل بہت زیادہ جُڑا ہوا ہے، وہاں دھڑکتاہے تو پمپنگ یہاں ہوتی ہے، یہاں دھڑکتا ہے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے’۔

ناقدین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ’جن لوگوں نے بیٹے کی شادی پر تنقید کی، میں ان کے لیے دعا کروں گا کہ اللہ ان کے گھر بھی خوشیاں لائے، میں ناقدین سمیت مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.