MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

0 103

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)حکومت بلوچستان کی درخواست پر صوبے میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت 30 اگست اور 6 ستمبر کو موبائل انٹرنیٹ بند رہے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 اگست کو بھی بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی جس کے خلاف کنزیومر سوسائٹی والوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

عدالت نے صوبائی حکومت کو سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد 21 اگست کو انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔تاہم اب ایک بار پھر حکومت نے انٹرنیٹ معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.