MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان حکومت نےصوبائی محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ مذہبی امور کے حکام کے مطابق محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری کے بعد محکمے کی 400 سے 450 خالی اسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔

محکمہ مذہبی امور کے پاس گزشتہ چار برسوں سے زکوٰۃ فنڈ کی مد میں رکھے 4 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کرائے جائیں گے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق محکمے کی پراپرٹی،گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو دے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم ونسق کو دے دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژن کی سطح پر تعینات عملہ کمشنر کے سپرد کردیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.