MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں شدید سردی میں گیس غائب، ایل پی جی فی کلو 70 روپے مہنگی

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں شدید سردی کے دوران گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہری سردی سے بچنے اور خواتین امور خانہ داری کیلئے مہنگے داموں سوختنی لکڑی اور ایل پی جی گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، شدید سردی جب درجہ حرارت نکتہ انجماد سے گر چکا ہو کوئٹہ میں گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی گیس میں فی کلو 70 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا نواحی علاقوں میں سوئی گیس مکمل غائب ہوگئی شہریوں نے سیلنڈر کا استعمال شروع کردیا ہے، گزشتہ ہفتے 210 روپے میں ملنے والی ایل پی جی فی کلو 280 کی ہوگئی،مختلف علاقوں جناح ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں رات کو گیس پریشر میں کمی اور بندش روز کا معمول بن چکا ہے، جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.