واپڈہ کا سفید ہاتھی یرغمال بنا دیا گیا افسران و اہلکار بجلی چوری سے بے خبر محلے محلے میں سرعام بجلی جعلی میٹر لگا کر بجلی فروخت کیا جانے لگا ۔
جعفرآباد(مسائل نیوز)ڈیرہ اللہ یار کے شہسواروں نے سفید ہاتھی کے ناک میں نکیل ڈال دیا واپڈہ کی بجلی پرائیویٹ طریقہ سے فروخت کیا جانے لگا ۔
ملک بھر میں لوڈشیڈینگ اور بھاری بلوں نے بجلی صارفین کی کمر توڑ دی مگر سفید ہاتھی کے نام سے مشہور واپڈہ ڈیرہ اللہ یار کے بااثر افراد اور سیاسی پشت پناہی کے بدولت سفید ہاتھی سرنگوں ہوگیا بھٹی محلہ بگن بابا بہادر شاہ محلہ شہید مراد کالونی معشوق چوک بہرانی چوک اور مختلف مقامات پر بجلی سرعام کنڈہ لگا کر فروخت ہونے لگے ایک جانب بھاری بل ادا کرنے والے بجلی کی بچت اور بھاری بھرکم بلوں کے لئے پریشان ہیں تو دوسری جانب ایک ہزار سے پانچ سو دینے والوں کی موجیں جبکہ واپڈہ جعفراباد اور ڈیرہ اللہ یار کے افسران اپنی طاقتور کرسی کے بدولت کنڈہ مافیا کے سامنے مجبور و لاچار نظر آنے لگے جبکہ ذرائعے کا کہنا کچھ اہلکار خود اس جرم میں شریک ہیں جبکہ ایل ایس ڈیرہ اللہ یار ایس ڈی او واپڈہ کو کئی مرتبہ ان چوریوں کے بارے میں نشاندہی کرائی جاچکی مگر کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی دوسری جانب ذرایعے کا کہنا ہیکہ اس چوری اور غیر کانونی دھندے میں محکمے کے چند کالی بھیڑیں بھی شامل ہیں جبکہ کچھ مافیہ سیاسی پشت پناہی کی بدولت سرعام کنڈہ لگا کر بجلی فروخت کر رہے ہیں جن کے آگے اعلی افسران بھی بے بس ہیں یہ کاروبار محکمہ واپڈہ کو کروڑوں روہے کے نقصان سے دو چار کر رہے ہیں جبکہ حق دار صارفین کی تاریں کاٹ کر ان کو اس مجرمانہ عمل میں مجبوراً شامل کیا جارہا ہے مسلسل تنگ کرنے کے بعد میٹر والے صارفین بھی مجبوراً کنڈہ کلچر کے ہاتھوں بلیک میل ہوجاتے ہیں
[…] نیوز) وزیر توانائی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کو زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں خودکار میٹرنگ سسٹم لگانے کا حکم جاری […]