پرویز الٰہی کا فواد چوہدری کی اہلیہ سے رابطہ ،بیان پر معذرتکرلی ،فواد چوہدری کو زیرک سیاستدان قرار دے دیا
لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے اپنے بیان پر معذرت کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز الہیٰ نے حبا فواد سے رابطہ کیا اور فواد چوہدری کے حوالے سے دئیے گیے بیان پر معذرت کی۔انہوں نے کہا فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
حبا فواد نے مشکل وقت پر پرویز الہی کی طرف سے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔گذشتہ روز بھی چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چوہدری کے اہلخانہ سے معذرت کی تھی اور کہا کہ نا دانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلخانہ کے جدبات مجروح ہوئے جس پر افسوس ہے۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو ٹیلی فون کیا،پرویز الٰہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اور انکے خاندان سے برسوں پر محیط احترام اور عقیدت کا رشتہ ہے،نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہونے پر افسوس ہے،فواد چوہدری کی گرفتاری اور جھوٹے پرچے کا اندراج قابلِ مذمت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اپنے بیان پر معذرت خواہ اور فواد چوہدری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے،چوہدری صاحب ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں،آپ بڑے ہیں میں اور میرا خاندان آپ کو بزرگ سمجھتے اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے قریبی چار پانچ لوگوں میں سے ایک تو پکڑا گیا ہے،پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا،عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا ہمیں کام کرنے دو،ایک سال اور کام کرتے تو ن لیگ کے کپڑے بھی نہ ملتے۔
[…] (مسائل نیوز) فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ کرنے کا معاملہ،فواد […]
[…] نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کو جیل نہیں رانا ثناءاللہ سے […]