MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسحاق ڈار کی کارکردگی پر پارٹی رہنماء بھی سوالات اٹھانے لگے

1 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کارگردگی سے اپنی پارٹی بھی مطمئن نہیں۔سابق گورنر سندھ و لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کافی خراب ہے، جو فیصلے آج ہوئے ہیں وہ پہلے ہونے چاہیے تھے پاکستان کی معیشت کافی خراب ہے، اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں ہے۔
محمد زبیر نے کہا روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کی شرط تھی، معیشت سے متعلق یہ فیصلے پہلے کر دئیے جانے چاہئیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات تو ہونے ہیں دو ماہ بعد ہوں یا چھ ماہ بعد، سی سی آئی میں فیصلہ ہوا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے۔
سی پی آئی 35 فیصد ہونے کے چانسز ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ نے پہلے تین ادوار میں بھی ڈیلیور کیا تھا۔

- Advertisement -

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کی شب کو کی گئی پریس کانفرنس میں عمران خان حکومت کی معاشی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مانتے ہیں کہ عمران خان دور میں ایکسپورٹس 24 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 32 ارب ڈالرز ہوئیں جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بھی کمی ہوئی، یہ 2 کامیابیاں ہیں تاہم ان کے علاوہ ہر چیز خراب ہوئی۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر پریس کانفرنس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان معیشت کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، عمران خان کا مقصد سیاسی ہے ریاست بھاڑ میں جائے، عمران خان کی پھیلائی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کررہے ہیں، ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا، عمران خان نے آج پھر جھوٹ بولا،عمران خان نے4سالوں میں ترقی کرتی معیشت کو تباہ کردیا،ہم نے جی ڈی پی 6.10پر چھوڑی، جبکہ عمران خان کے دور میں شرح نمو منفی ہوگئی تھی، ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کی وجہ سے آیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پی ٹی آئی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے معیشت پر مناظرے کے چیلنج کو قبول […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.