MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی لانگ مارچ اسلام آباد نہ آیا، سکیورٹی کے نام پر کروڑوں خرچ

2 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی۔
دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپےخرچ ہوئے جبکہ وزارت داخلہ نے39 کروڑ92لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظورکرایا تھا۔
رقم کینٹینرز لگانے، فورسز کے قیام وطعام اورشیلز کی خریداری کیلئے تھی۔

- Advertisement -

اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سینکڑوں کینٹینرز تقریباً ایک ماہ رکھے گئے اور اسلام آباد میں مجموعی طور 13 ہزار 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے جس میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے۔
دستاویز کے مطابق اہلکاروں نے 2442شیل بھی استعمال کیے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ راولپنڈی سے واپس ہوگیا، اسلام آباد نہیں آیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کی اکثریت نےعمران خان کو فوری طور پر […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے دو مقدمات میں عدم پیشی پر عمران خان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.