MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عنذع دلدار میموریل ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

0 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)عنذع دلدار میموریل ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
عنذع دلدار میموریل ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے اوستہ محمد کے علاقے شہید مراد کالونی اور چاندیہ محلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ لاہور سے آئی عنذع دلدار فاونڈیشن کی میڈیکل ٹیم نے 450 مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا اورمفت ادویات فراہم کیں۔
عنذع دلدار میموریل فاونڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس قائم کرنے کا مقصد سیلاب متاثرین کی اس مشکل گھڑی میں غریب اور مستحق لوگوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کرنا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ قائم کرنے پر عنذع دلدار فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.