MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست پر دونوں فریقین کو مل بیٹھ کرمعاملات حل کرنے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

ایکسپریس نیوز کے مطاق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ کے روبرو اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علیزے بچوں کیلئے کتنا اخراجات مانگ رہی ہے وہ بھی لکھ کر لے آئیں اور فیروز خان کتنا اخراجات برداشت کر سکتے ہیں وہ بھی لکھ کر آئیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاملے کا حل نکلے اور صلح ہو۔

عدالت نے دونوں فریقین کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے فیروز خان کو جہیز کا سامان بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.