MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر انکی جدوجہد اور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

0 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر انکی جدوجہد اور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں یاد رھے کہ کںنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کویٹہ 2021 میں پی ٹی آئی کو 5 جنرل نشستوں میں سے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جسمیں ایک آزاد امیدوار کی علاوہ دوسرے پارٹی کے امیدواروں کو شکست سے دو چار ہونا پڑا اور مخالفین کو پی ٹی آئی کی کامیابی راس نہیں آئی بلکہ الزام تراشی اور منفی پروپیگنڈے پر اتر آئے حتی کہ الیکشن کمیشن میں کیس دائر کیے لیکن آج اللہ تعالی کا کرم ھے

- Advertisement -

کہ الیکشن کمیشن نے وارڈ نمبر 5 پر پی ٹی آئی کے امیدوار شفیق بھٹی کے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو خوش آئند ھے ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں گورننگ باڈیز اور تمام ونگز کی مشترکہ جدوجہد کے بدولت پارٹی اس تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس پر انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ پارٹی عہداداران اور کارکنان ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں آنے والے بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں عمران خان کے نظریے اور پارٹی تلے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.