MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار

1 298

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کوایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے رات گئے حراست میں لیا گیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ان کے متنازعہ ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے، اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کواشتعال دلانےجیسےالزامات ہیں۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کا نام ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی شامل ہے اور وہ سائبر کرائم کے بھی ایک کیس میں زیر تفتیش رہے تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب اعظم سواتی کے اہل خانہ نے وکلا سے رابطہ کرلیا ہے اور گرفتاری کے بعد ان کو جس مقام پر لے جایا گیا ہے اس حوالے سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ میڈیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.