معاہدے سے یوٹرن خود بلوچستان حکومت کو مہنگا پڑےگا،ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)حق دوتحریک کے قائد، جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ”حق دو بلوچستان کو“ تحریک کے دھرنا کو صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ، صوبائی حکومت نے خوش اسلوبی سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا تحریری معاہدہ کیا، معاہدہ سے یوٹرن خود بلوچستان حکومت کو مہنگا پڑے گا۔ صرف مکران نہیں پورا بلوچستان سڑکوں اور چوراہوں پر ہوگا۔
- Advertisement -
وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے بلوچستان کے عوام سے ظلم، ناانصافی بند کریں۔حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کوروزگار ،حقوق دلائیگی حکمرانوں نے معاہدے سے روگردانی کی انشاءاللہ اب حکمرانوں اور ان کے آقاﺅں کو مجبورکریں گے کہ وہ روزگار تجارت کا تحفظ دیں ساحل وبارڈرزپر اہل بلوچستان کیلئے قانونی آسانی فراہم کرنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں وفودسے ملاقات اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے
کیاانہوں نے کہاکہ ہم نے حکمرانوں نے کوئی بڑے غیر قانونی مطالبات نہیں کیے ہم نے بلوچستان میں سولہ سوکل میٹرموٹروے ،میٹروبس،جدید ریل نہیں مانگی حالانکہ یہ بھی ہماراحق ہے ہم نے اللہ تعالیٰ کی جانب سے فراہم کی گئی نعمتوں کی حفاظت ،ساحل پر چھوٹے مچھیروں اور سرحدپر چھوٹے کاروباری لوگوں کی کاروبار کی حفاظت مانگی ہے ہم نے مکران سمیت بلوچستان میں تعلیم وصحت کی سہولیات مانگی ہے