MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن کا چاروں صوبوں کے گورنر بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کو ساتھ ملانے کا فارمولہ طے کرلیا، اپوزیشن نے چاروں صوبوں کے گورنر بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ق لیگ کے ساتھ دینے کی صورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، ق لیگ کو وفاقی کابینہ اور پنجاب میں وہی حصہ ملے گا جو اس حکومت میں اس کے پاس ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ساتھ آنے پر انہیں سندھ کابینہ اور مرکز دونوں میں حصہ دیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئیصدر کے امیدوار کیلئے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طے ہوگیا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.