MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیلابی ریلیف اقدامات پر بریفنگ

0 38

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا، جس میں سیلابی ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کابینہ کو ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ریلیف اقدامات اسے متعلق بھی ارکان کو آگاہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

کابینہ کو پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ علاوہ ازیں مختلف ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی استحکام، اقتصادی اصلاحات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.