MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا، وزیر اعظم کی تعریف

0 1,024

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرِاعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے ملکی تاریخ میں

- Advertisement -

پہلی بار 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایف بی آر نے 4 ہزار 691 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی کی تھی، رواں سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آدر کی کارکردگی ثبوت ہے کہ معیشت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.