MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں کورونا سے 24گھنٹے کے دوران مزید 15 اموات، 5196 نئے کیسز رپورٹ

0 513

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد جان سے گئے جبکہ 5,196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 29,137 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,386,348 ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او س ) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،

- Advertisement -

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 5,196 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 008 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 67 ہزار 698 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 86 ہزار 537، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 813، بلوچستان میں34 ہزار 032، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 526 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 734 کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ آڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 15 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 137 تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 07 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں 03،03 اور پنجاب میں 02 مریض انتقال کرگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.