MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہماری جیت بالکل’ سیکیور‘ تھی

1 664

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شارجہ (مسائل نیوز) قومی کرکٹر عماد وسیم بھی سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان سے اچانک سیریز ملتوی کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرنے سے خود کو باز نہ رکھ سکے۔ اپنے بیان میں انہوں نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست دینے کے بعد ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں ’سیکیور‘ کا لفظ استعمال کرکے انہوں نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

- Advertisement -

32 سالہ عماد وسیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری جیت بالکل ’سیکیور‘ تھی، ساتھ انہوں نے میچ کے بعد لی گئی سیلفی بھی شیئر کی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر قوم کی خوشی دوبالا کردی، گرین شرٹس کی کامیابی کے ساتھ ہی پورا ملک فائرنگ، پٹاخوں اور آتش بازی سے گونج اٹھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان روس میں ہونے والا آتش بازی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت کر چیمپئین بن گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.