MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے32 لاکھ خصوصی افراد ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

0 661

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے 32 لاکھ خصوصی افراد ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، ای وی ایم میں نابینا افراد کیلئے بریل سسٹم موجود نہیں، سسٹم بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ ہدایات دینا ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے نورین فاروق ابراہیم کے سوال پر وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں ایوان کی توجہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی جانب مبذول کروائی گئی۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے جواب میں آگاہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے بتیس لاکھ خصوصی افراد ووٹ کے حق سے محروم ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

کیونکہ ای وی ایم میں نابینا افراد کیلئے بریل سسٹم موجود نہیں، جبکہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پرمعذورافراد کیلئے ریمپ کی سہولت بھی موجود نہیں۔ بریل سسٹم بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ ہدایات دینا پڑیں گی۔

شبلی فراز نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان کہا تھا کہ الیکشن کمیشن این اے 133 کا ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے جائیں۔ این اے 133 کا ضمنی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا بہترین موقع ہے، ضمنی الیکشن میں ای وی ایم کو استعمال کیاجائے تو مثبت اقدام ہوگا۔ وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کا مقصد یہی ہے کہ جو مشکلات آئیں وہ حل کروائی جائیں، یہ ایک اچھا تجربہ ثابت ہوسکتاہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث حلقہ این اے 133 کی نشست پر5 دسمبر کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.