MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے خط لکھنے پر پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دیا تھا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔چیف سیکرٹری آفس کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ کر اپنی

- Advertisement -

ذمہ داری نبھائی، آئین کی خلاف ورزی پر گورنر کو آگاہ کرنا پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری تھی۔چیف سیکرٹری آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات درست تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.