MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کارڈیک سوسائٹی بلوچستان زیر اہتمام امراض قلب سے بچائو کا عالمی دن 29ستمبر کو بی ایم سی ہسپتال میںمنایا جائے گا

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان کارڈیک سوسائٹی بلوچستان زیر اہتمام امراض قلب سے بچائو کا عالمی دن 29ستمبر کو بی ایم سی ہسپتال میںمنایا جائے گا ۔ اگر مرض پرقابو نہ پایا گیااور ترقی پذیر ممالک کے بسنے والوں نے اپنا طرز زندگی نہ بدلا تو 2030ء تک سالانہ 23ملین لوگ امراض قلب کے باعث ہلاک ہونگے ۔اس وقت سالانہ 6لاکھ لوگ امراض قلت میں مبتلاء ہو رہے ہیں ۔ دل کی بیماری سے آگاہی اور لوگوں کو اس سے بچائو کے لئے پاکستان سمیت پوری دنیا ولڈ کاڈیک فیڈریشن کی اپیل پر آج امراض قلب کا عالمی دن منارہی ہے سروے کے مطابق پوری دنیا میں سالانہ 17.3ملین لوگ جن میںنوجوان درمیانی عمر کے لوگ عورتیں اور مرد شامل ہیں زندگی کی بازی ہار جا تے ہیں جبکہ دل کے مرض میں اضافہ کی شرخ سالانہ 6لاکھ افراد کی اس میں مبتلاء ہونا بتائی جاتی ہے سروے کے مطابق اگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے بسنے والوں نے اپنا طرز زندگی نہ بدلا اور خوراک میں تبدیلی نہ کی

- Advertisement -

تو 2030ء تک امراض قلب کے باعث سالانہ 23ملین لوگ مر جائے گے جو ایک تشویشناک صورتحال ہےپاکستان کارڈیک سوسائٹی بلوچستان زیر اہتمام امراض قلب سے بچائو کا عالمی دن29ستمبر کو بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں منایا جا ئے گا صبح 9بجے سےساڑھے گیارہ بجے تک فری کیمپ لگایا جائے گا جس میں شوگر،کولیسٹرول اور بلڈ پریشر اور موٹاپے کے ٹیسٹ بھی کیے جاے گے اور مریضو ں کو فری ادویات فراہم کی جائے گی ۔ ساڑھے گیارہ بجے سول ہسپتال میں سول ہسپتال شعبہ کارڈیک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی کی سربراہی میںواک کی جائے گی جبکہ 12بجے کاڈیالوجی ڈیپارمنٹ میں عوام اور امراض قلب سے متاثرہ مریضوں کی آگاہی کے لیے مختلف ماہرامراض قلب پروفیسر جلال الدین، پرنسپل بی ایم سی ظاہر خان ٗ پروفیسر خالد شاہ پروفیسر عابد امین خان۔ڈاکٹرظفراللہ۔ڈاکٹر ر یاض الدین اور ڈاکٹر فرحان فیصل لیکچر دے گے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری صحت حافظ طاہر ہونگے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.