MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنت مرزا کی عمر 24 یا 28! سالگرہ پر سوشل میڈیا پر بحث شروع، نتیجہ کیا نکلا؟

0 162

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی 24ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو خوش کر دیا۔

سالگرہ کی تقریبات سے زیادہ ان کی عمر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ گوگل پر درج معلومات کے مطابق جنت مرزا کی عمر 28 سال دکھائی جا رہی ہے، جس سے مداحوں میں الجھن پیدا ہو گئی۔

سالگرہ کے موقع پر جنت مرزا کے اہل خانہ نے انہیں شاندار سرپرائز دیا، جسے دیکھ کر وہ حیران اور جذباتی ہو گئیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ خوشگوار انداز میں دکھائی دیں۔ ان تصاویر میں ان کے سامنے تین خوبصورت کیکس بھی رکھے نظر آئے۔

- Advertisement -

دیگر تصاویر میں جنت بیج رنگ کی شرٹ میں دکھائی دیں، جہاں وہ گلابی تین منزلہ کیک ہاتھ میں تھامے ہوئے تھیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کیپشن لکھا ہیپی برتھ ڈے جینا۔

مداحوں نے ان کی سالگرہ کی پوسٹس پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا: ’’اگر وہ 24 سال کی ہیں تو میں تو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا۔

دوسرے نے کہاکہ وہ پچھلے دس سال سے ویسی ہی لگ رہی ہیں۔‘‘ جبکہ کسی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا: ’’وہ جھوٹ بول رہی ہیں، ان کی عمر 28 یا 29 ہے۔

یوں جنت مرزا کی سالگرہ کی تقریبات جہاں ان کے لیے خوشیوں کا باعث بنیں، وہیں مداحوں کے لیے ان کی اصل عمر ایک معمہ بن گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.