MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ! جانتے ہیں علی ظفر کا کنسرٹ کب اور کہاں ہوگا؟

0 139

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر کو لاہور میں ہونے والا اپنا کنسرٹ سیلاب متاثرین کے لیے وقف کریں گے۔

یہ خصوصی کنسرٹ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں شام 7 بجے شروع ہوگا، جس کا مقصد ان ہزاروں خاندانوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے جو حالیہ تباہ کن سیلاب میں اپنے گھر، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے اس کنسرٹ کو اپنے کیریئر کے سب سے اہم اور یادگار پروگراموں میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض موسیقی نہیں بلکہ ایک صدا ہے تاکہ ہم سب مل کر ان متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن بن سکیں جو اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کنسرٹ میں دیگر بڑے موسیقار بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جن کے نام جلد ہی ظاہر کیے جائیں گے۔

علی ظفر نے واضح کیا کہ کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اور عطیات علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے سیلاب متاثرین تک پہنچائے جائیں گے، جو پہلے ہی ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

گلوکار نے کہا کہ یہ تقریب صرف ایک میوزیکل شو نہیں بلکہ متاثرین کی بحالی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.