MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گرج چمک اور تیزہوائوں کیساتھ بیشتر علاقوں میں بارش محکمہ موسمیات نے عوام کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

2 608

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد میں پیر اور منگل کے روز موسم گرم اور خشک

- Advertisement -

رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم میر پور خاص میں 02 ملی میٹربارش ہوئی۔گزشتہ روزریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: لا ڑ کا نہ42،سبی اور تربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.