نورالامین مینگل کمشنر راولپنڈی تعینات
نور الامین مینگل بلوچستان نوشکی کے فرزند ہیں جو اپنی اہلیت ایمانداری اور مخلص ہونے کی وجہ سے پنجاب میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے آرہے ہیں ۔ ڈی سی لاہور کے عہدے سے لے کر کمشنر راولپنڈی تک کے اہم عہدے ان کی قابلیت اور اخلاص کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
موصوف بلوچستان میں بھی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو تعینات رہے اور غیر معیاری کو قطعی برداشت نہ کیا ۔
مچھ کے نواحی پہاڑی علاقے مارگٹ کی سڑک کی ناقص تعمیر تک کا نوٹس لیا جو بلوچستان میں غیر معیاری تعمیرات سے متعلق اہم پیشرفت تھی ۔ بلوچستان میں ناقص تعمیرات کی اجازت نہ دینے اور اس کی حوصلہ شکنی سےمتعلق نواب بگٹی کا دور حکومت مثالی رہا اس کے بعد تو کرپشن اور کمیشن کا گنگا بہتا رہا اور سب نے اس
میں ہاتھ دھو ڈالے ۔
نورالامین مینگل کی بلوچستان میں گزشتہ سالوں تعیناتی سے اہل بلوچستان میں امید کی کرن پیدا ہوئی لیکن انہیں جلد ہی ٹرانسفر کردیا گیا جس کی وجوہات کچھ بھی ہوں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بلوچستان میں کمیشن مافیا بہت زیادہ مضبوط ہے جو حکومتوں کو بھی تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو وہ نورالامین مینگل جیسے افسر کو کیسے برداشت کر سکتا ہے۔
اہل بلوچستان کو نورالامین مینگل سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ۔