MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راس الخیمہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

0 366

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق راس الخیمہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی، طیارے سے 3 سے زائد پرندے ٹکرا گئے۔

- Advertisement -

کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا۔پرندے ٹکرانے سے ایئر بس 320 طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا، طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا۔48 گھنٹوں میں پی آئی اے کے 3 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے، ایک ہفتے کے دوران مختلف ایئرپورٹس پر 5سے زائد پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.