شہبازگل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد ہے
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔4 سینئر ڈاکٹرز نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا میڈیکل چیک اپ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے۔شہبازگل کو سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد ہے۔
شہباز گل کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کررہے ہیں۔شہباز گل کو ای سی جی کی فوری طور پر ضرورت ہے۔میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا ہے کہ شہبازگل کا ایکسرے اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔شہبازگل کو کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکارہے۔میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہبازگل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
جبکہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پورے پاکستان کو علم ہے شہباز گل کو غیر قانونی طریقے سے تشدد کیا۔ شہباز گل کو سانس کا مسئلہ ہوا،رات پمز میں رہے ہیں،ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں،جبکہ قانون میں مکمل انصاف کا نام ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ قانون میں ہے کسی کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر زیرحراست تشدد ہورہا ہے،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہبازگل کو کیسے پستول کے بٹ مارے گئے۔
کمرہ عدالت میں شہباز گل نے تشدد کے نشانات دکھائے ہیں،قانون کہتا ہے کہ کسی کو تشدد کر کے جرم منوایا نہیں جا سکتا،آئین کے آرٹیکل 14 ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جا سکتا،ہسپتال کو بھی تھانہ بنایا لیا گیا،کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی کوئی اہمیت نہیں،شہباز گل کی زندگی اور ذہنی تحفظ کی استدعا کی گئی ہے۔