MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والےوزراء نے بغیر تنخواہ کے کام کر نے کا فیصلہ کرلیا

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزراء نے بغیر تنخواہ کے کام کر نے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا بغیر تنخواہ کام کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا۔وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا۔ بارہ وفاقی وزراء کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے ،تین وزرائے مملکت کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزرا، وزرا مملکت رضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے ، وزیراعظم پہلے ہی 14معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرچکے ہیں ،ملک کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کابینہ کے ارکان بلامعاوضہ کام کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.