MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عثمان ڈار کے پی اے کی گرفتاری میں نیا موڑ آگیا

1 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ(مسائل نیوز)عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل طاہر سلطان کی آڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں وکیل نے اعتراف کیا کہ جیل میں جاوید علی سے ملاقات ہوئی لیکن اسے ننگا نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈیو میں وکیل طاہر سلطان جاوید علی اور اسکی پریس کانفرنس کا مذاق بھی اڑاتے رہے، اس کے علاوہ جاوید کے موبائل سے برآمد ہونے والی آڈیو میں جاوید ایک اور پی ٹی آئی کارکن حمزہ کو دیہاڑی لگانے کی ترکیب بتا رہا ہے۔آڈیو میں ہونے والی گفتگو میں دونوں مل کر 5 سے 6 لاکھ روپے دیہاڑی لگانے کی بات کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے آڈیو کے فرانزک کیلئے ایف آئی اے کی خدمات لی جا رہی ہیں۔واضح رہے جاوید علی کے خلاف اینٹی کرپشن میں کیس چل رہا ہے، گزشتہ روز ہی اس نے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر عثمان ڈار کیخلاف بیان لینے کیلئے اداروں پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے وقت عثمان ڈار گھر پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.