زندہ قوم اپنے محافطین پر اعتبار کرتی ہے
تحریر: کنول زہرا
قومی سلامتی کے ادارے ریاست کا وقار ہوتے ہیں، سیاہ دن 9/5 کو جس قسم کے مناظر دیکھنے کو ملے، وہ ہر محب الوطن کے لئے دل خراش تھے، ان سارے محرکات کے پچھے بہت ملک دشمن عناصر شامل ہیں، جنہیں قرارواقعی سزا دینے کا وقت آگیا ہے، پاک افواج نے جتنا ملک کے استحکام و ترقی کی خاطر ان گنت قربانیاں دی ہیں شاید ہی کسی اور فوج اس طرح حالات جنگ میں رہی ہو جیسے پاک فوج ہمہ وقت متحرک رہتی ہے۔
نو مئی کو جس طرح پاک فوج نے تحمل کا مطاہرہ کیا وہ بہادروں کا صبر ہے جس پر قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، جس کی منظر کشی یوم تکریم (25 مئی) کو دیکھی جا چکی ہے، جب قوم نے اپنے محافظوں پر گل پاشی کرکے دشمن کے مقاصد کو سپردخاک کیا۔
اب وقت آگیا ہے، ہر اس عناصر کو شٹ اپ کال دی جائے جو پاکستان کو کمزور کرنے کے خواحاں ہیں، جس کی ابتدا ہو چکی ہے، مختلف افراد کے اقبالی بیانات، گرفتاریاں ہوچکی ہیں جبکہ ابھی مزید باقی ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ بیرون ملک مقیم ملک دشمن عناصر کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رمنا تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں نامزد شاہین صہبائی،حیدر رضا مہدی،وجاہت سعید خان اور عادل فاروق راجہ کیخلاف فوری کاروائی کی درخواست کی گئی ہے
اس حوالے سے 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا چکا ہے، جس میں کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا موجود ہے۔
عام شہری نے ملک دشمن عناصر کے خلاف عام شہری نے مقدمہ درج کرایا کیونکہ پاکستان کے عوام اپنے غیور جوانوں کی توئین برداشت نہیں کرسکتے ہیں، زندہ قوم اپنے محافظین کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑی ہے