راولپنڈی(مسائل نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپریل مئی میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک کے معاشی حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف چھ ارب ڈالر رہ گئے، آئی ایم ایف کی چھتری بھی موجود نہیں ہے، ملک میں دہشتگردی کی لہر ہے،آٹے کی قیمتیں بھی دو گنا ہو چکی ہیں لیکن پھر بھی سناٹا ہے، اللہ رحم کرے۔
- Advertisement -
شیخ رشید نے سوال کیا کہ دوائیوں کی قلت، خام مال نایاب، ٹیکسٹائل بند، کیا یہ ہے تبدیلی؟ اسلام آباد بلدیہ سے بھاگنے والے ملک میں خاک الیکشن کروائیں گے، جوان دفاع وطن پر جانیں نچھاور کر رہے ہیں، حکمران آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت کیس سے بھاگ گئی ہے، سیاست اور معیشت دونوں تباہ ہیں، سارے ہتھکنڈے عمران خان کاراستہ روکنے کیلئے ہیں، غریب پر سخت سردی میں لنڈا بازار کے دروازے بند اور کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔
[…] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 روز میں اہم ریاستی سیاسی معاشی […]
[…] (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب خاموش تماشائی نہیں رہا جا سکتا، ملک […]
[…] آباد(مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم […]
[…] عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملک کے لیے آئندہ 120 دن اہم قرار دے دیے۔ تفصیلات کے […]
[…] سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ […]
[…] سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار […]
[…] (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا ہے کہ 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا […]
[…] پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکانٹ کا […]