بلوچستان اسمبلی اجلاس میںجعلی ڈومیسائل کے حوالے سے قرار داد منظور
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی اجلاس میںجعلی ڈومیسائل کے حوالے سے قرار داد منظور چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا گیا جمعے کو بلوچستان اسمبلی اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے میر زابد علی ریکی نے اپنی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کے اجراءکا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے ۔ جعلی ڈومیسائل کے اجراءسے بلوچستان کے تعلیمیافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کی حق تلفی کی جارہی ہے ۔
- Advertisement -
چونکہ دوسرے صوبوں کے لوگ جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع سے میڈیکل سیٹس اور مختلف صوبائی محکموں اور لوچستان کے کوٹے کے وفاقی ملازمتوں پر تعینات ہیں ۔ جس کی مثال حال ہی میں ضلع جعفر آباد سے جعلی ڈومیسائل جاری کیا گیا جس کی بنیاد پر غیر مقامی طلبہ نے میڈیکل سیٹ حاصل کیا جس کی بناءصوبے کے تعلیمیافتہ نوجوانوں میں احساس محرومی پایاجانا فطر ی امر ہے ۔
لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ 2018ءتا 2021ءصوبے کے تمام محکموں اور صوب کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں تعینات ہونے والے ڈاکٹرز ، ویٹرنری ڈاکٹرز اور دیگر آسامیوں پر تعینات ہونے والون کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی فوری تصدیق کرانے کو یقینی بنائے تاکہ جعلی ڈومیسائل کے اجراءکو روکا جاسکے ۔قرار داد کی موزونیت پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تیس چالیس سال سے صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں پیسوں کے عیوض لوگوںکو جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں ان عناصر کو منظر عام پر لانے کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ہونے والے ڈومیسائل کی دوبارہ تصدیق کرائی جائے ۔