MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

80 فیصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر نہیں: احسن اقبال

1 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 80 فیصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع میسر نہیں ہیں۔

اعلیٰ تعلیم پر انٹرنیشنل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سینٹر آف ایکسیلینس قائم کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی نوجوان کا حق ہے کہ اسے تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2010ء اور 2025ء میں تعلیم کے فروغ کو ترجیح میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور کارپوریٹ گورننس کا نظام لا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے لیے 7 نکاتی فریم ورک بنایا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم اس لیے 75 سال میں پیچھے رہ گئے یہاں کرپٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.