سونا مسلسل دوسرے روز مزید مہنگا! چاندی کی بھی اونچی چھلانگ؛ نئے ریٹس سن کر ہوش اڑ جائیں گے
کراچی (مسائل نیوزہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں ملسل دوسرے روز بھی سونے کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تازہ ترین نرخ کے مطابق آج 24 قیراط کا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روہے اضافے سے 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 972 روپے اضافے سے 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا کی قدر میں 1 ہزار 808 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 911 روپے مقرر ہوئی۔
- Advertisement -
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں آج ایک تولہ چاندی 60 روپے اضافے سے 5 ہزار 482 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 51 روپے اضافے سے 4 ہزار 699 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل صرافہ مارکیٹس ریٹس؛
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 165 ڈالر ہو ہوگیا جبکہ فی اونس چاندی صفر اعشاریہ 60 ڈالر کے اضافے سے 52 اعشاریہ 10 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیہ ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق آج کا سونے کا ریٹ انٹر بینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے جبکہ جاری کردہ ریٹس کی خالصیت (Purity) 999.0 فی 24 قیراط ہے۔