تربت میں دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ‘ عوام کا گرمی میں برا حال
تربت (مسائل نیوز ) تربت دن میں 8سے دس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ، واپڈا نے من مانی کی حد کردی، شہری عذاب میں مبتلا، اسٹیک ہولڈرز خاموش،جب بھی گرمی شروع ہوتی ہے تو تربت کے باسی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عذاب میں مبتلاءہوتے ہیں، 40سے 50درجہ سینٹی گریڈ گرمی میں تربت کے شہریوں کو واپڈا کی جانب بجلی اتنی ہی دی جاتی ہے جتنی کسی مریض کو دن میں دوائی کی ضرورت ہوتی ہے، گزشتہ چند سالوں سے تو واپڈا نے حد کردی ہے اور تمام ذمہ داریاں ایران پر ڈالتے ہیں ،بیچارا عوام ایران کانام سنتے ہی خاموش رہ کر سب کچھ سہ لیتی ہے، حالانکہ ایران ایک ملک ہے اگر بجلی نہیں دے سکتی ہے تو کم ازکم ایک لیٹر کے ذریعے اطلاع تو دے دیتی ہے،ایک جانب رمضان اور دوسری جانب گرمی تربت کے شہریوں کیلئے واپڈا نے تربت شہر میں زندگی گزارنا باعث عذاب بنادیاہے، رمضان میں رات کی لوڈشیڈنگ اپنی جگہ ایک مصیبت ہے مگر جوں ہی آخری عشرہ شروع ہوا تو واپڈا نے مختلف فیڈروں میں دن کے اوقات بجلی لوڈشیڈنگ 8سے دس گھنٹے کردی ہے، ملک آباد فیڈر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے بتایاکہ پہلے 24گھنٹوں میں صرف 6گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب صرف دن میں 8سے 10گھنٹے بجلی غائب ہے جبکہ رات کی لوڈشیڈنگ اپنی جگہ برقرار ہے،شہر ناپرساں کا عوام بجلی کیلئے تڑپ رہی ہے جبکہ سیاسی جماعتیں، سول سوسائٹیز اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے بھی اس معاملے میں یا تو تھک کر بات کرنا چھوڑ دیاہے یا پھر اپنے لیے بجلی کا دوسرا ذریعہ ڈھونڈکر بھاڑ میں جائے عوام کی مصداق خاموشی اختیار کیاہے۔
- Advertisement -