MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاست کے شوق سے توبہ، کاروبار کے ذریعے ملکی ترقی میں حصہ لوں گا،علیم خان کا بڑا اعلان

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق سینئر وزیر پنجاب اورپراپرٹی ٹائیکون علیم خان نے سیاست کو بُرا شوق سمجھتے ہوئے توبہ کر لی۔ روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق علیم خان نے ہائوسنگ ایکسپو میں تقریر کے دوران کہا کہ سیاست میں آنے سے قبل لوگ مشورہ دیتے تھے کہ اچھے کاروباری سیاست سے دور رہتے ہیں اور برے کام سے دور رہنا چاہیے اب لگتا ہے وہ ٹھیک مشورہ دیتے تھے اب اس شوق سے توبہ کر لی ہے اب کاروبار کےذریعے ملکی ترقی میں حصہ لوں گا، پارک ویوکے پراجیکٹ کو دیکھوں گا۔سی ڈی اے کو دبئی طرز کی ہائی رائز بلڈنگ بنانی چاہئیں۔کسی ملک کی ترقی دیکھنی ہو تو وہاں کرینوں کی تعداد کو گن لیں جتنی زیادہ کرینیں کام کررہی ہونگی وہاں اتنی ہی زیادہ ترقی ہورہی ہوگی دنیا کی دو تہائی کرینیں دبئی میں کام کررہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.