MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہبازشریف کا ہتک عزت کیس عدالت نے عمران خان پر بجلیاں گرا دیں

0 472

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) لاہور سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہرجانہ کیس میں چیئرمین عمران خان کا حق دفاع ختم کردیا۔ سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سوالات کے جوابات جمع نہ کرانے پر حق دفاع ختم کردیا گیا۔ عدالت نے ہتک عزت کیس میں عمران خان کے وکلا سے شہبازشریف کے سوالات پر جواب طلب کر رکھا تھا، ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت میں شہبازشریف کے وکیل سعد صبغت اللہ کی جانب سے دلائل پیش کئے گئے، عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی، وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.