MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرول کی قیمت میں کم ازکم 80 روپے کمی ہونی چاہیے

1 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم ازکم 80 روپے کمی ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ ایک بار پھر کمی کا شکار ہو گئے جس کی وجہ کروڈ کے امریکی ذخائر میں بڑا اضافہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ نیویارک کنٹریکٹ کے تحت میں بدھ کو سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج کے مارننگ ٹریڈ میں برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 38 سینٹ کی کمی کے ساتھ 80.30 ڈالر فی بیرل پر طے پائے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی(ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کروڈ کی سپلائی 30 سینٹ کی کمی کے ساتھ 75.09 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
امریکن پٹرولیئم انسٹی ٹیوٹ نے یو ایس کروڈ انونٹریز میں 9گزشتہ ہفتے کا ذخیرہ بڑھ کر 7.8 ملین بیرل کروڈ بتایا گیا ہے جبکہ رائٹرز اینالسٹ پول میں اس ذخیرہ میں 3.6 ملین بیرل کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم ازکم 80 روپے کمی ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیت انتہائی کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل کے قریب ہو گئی ہے۔عمران خان دور میں جب عالمی مارکیٹ میں قیمت 100 ڈالر سے بھی زیادہ فی بیرل تھی تو عوام کے لیے پیڑول 150 روپے اور ڈیزل 146 روپے لیٹر تھا۔
دوسری جانب اوگر نے آئندہ 15روز کے لیے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔
گذشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق 2 تجاویز تیار کی ہیں۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ پہلی تجویز کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔لائٹ ڈیزل 15 اور مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج فیصلہ کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] جولائی سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.