MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان سے تقریباً 2 کلو ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

0 414

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان (مسائل نیوز) پاکستان سے تقریباً 2 کلو ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اے ایس ایف کی ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی میں بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی جس کو دوحہ اسمگل کرنے کے مقصد کے لیے مسافر شبیر احمد نے بیگ کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور بیگ کی تہہ سے 1 کلو 881 گرام ہیروئن پکڑلی اور اس کی دوحہ اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی جب کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی مقدار میں منشیات جدہ لے کر جانے کی کوشش اس وقت ناکام بنائی گئی تھی ، جب انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کرلیے، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے یہ کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

- Advertisement -

معلوم ہوا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے شخص کا تعلق چارسدہ سے ہے، جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی عرب کے شہر جدہ لے جارہا رہا تھا تاہم اسکینگ کے دوران اے این ایف حکام کو ملزم کے پیٹ میں منشیات کی موجودگی کا علم ہوا جس کو فوری برآمد کرلیا گیا، کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام ہے، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.