MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس پاکستان سے آلو اور چاول خریدنے کا خواہاں

0 469

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) روس نے پاکستان کیلئے گندم درآمد کرنے کی آمادگی ظاہر کردی، روس پاکستان سے آلو اور چاول برآمد کرے گا، پاک روس کے درمیان بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی کا ظاہر کی گئی۔ ایکسپریس کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی چودھری طارق بشیرچیمہ نے روسی وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی وفد میں ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف، اتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر، پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اور حامد علی شامل تھے۔ ملاقات میں روسی وفد نے پاکستان کیلئے گندم درآمد کرنے اور بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر آمادگی کا ظاہر کی۔
روسی پروڈنٹورگ یوسف آصف نے کہا کہ پاکستان روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھا کر باہمی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، روس گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک کے تحت پاکستان میں گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی چاول اچھے عالمی معیار کے ہیں اور روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے، روس پاکستان میں چاول کے مجازبرآمد کنندگان کی تعداد میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان سے آلو درآمد کرنے کیلئے بھی آمادگی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس آلو کا بڑا درآمد کنندہ ہے۔ اس سے قبل 19 اکتوبر کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ روس سے اگر ہندوستان سستا تیل خرید سکتا ہے تو ہمارا بھی حق بنتا ہے،روس سے سستا تیل خریدنے پر غور کیا جا رہا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ انڈیا اپنی عوام کیلئے فائدہ اٹھائے اور ہمیں تیل خریدنے سے روکا جائے،تیل خریداری انڈیا سے بہتر شرائط پر نہیں تو کم پر بھی نہیں کریں گے۔
مزید برآں چینی کمپنی اگلے سال چین کی جدید افزائش نسل کی ٹیکنالوجی پاکستان لائے گی، کمپنی پاکستان کے ممتاز زرعی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف قسم کی ٹیکنالوجی کی تحقیق، پیداوار، صنعتی ترقی کی تحقیق، تکنیکی تربیت، تحقیق اور ترقی کے شعبے میں بھی کام کرے گی۔ کالی مرچ کی پیداوار کے ماہر ژانگ جیشو نے جو پاکستانی میں کو گرین ہائوس میں کالی مرچ کے پودے اگانے کے بارے میں تربیت دینے میں مصروف ہیں نے کہا کہ چینی کمپنی 2022-2023 کے دوران ملتان میں 1,000 ایکڑ پر کالی مرچ کی کاشت کے نمائشی باغ لگائے گی ۔
جنوبی پنجاب میں کالی مرچ کے 15,000 ایکڑ سے زیادہ آرڈر لینے کا منصوبہ ہیجس میں 30,000 ٹن خشک مرچ کی کٹائی کا منصوبہ ہے۔ کمپنی لاہور اور ملتان میں کالی مرچ کے دو پراسیسنگ پلانٹس بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.